سیاست
اخبارات میں شائع ہونے والے بیان سے کوئی تعلق نہیں ہے، حفیظ الرحمن کی کابینہ پر بھرپور اعتماد ہے، سلمان کریم رہنما مسلم لیگ یوتھ ونگ ہنزہ
ہنزہ(رحیم امان)سینئر نائب صدر یوتھ ونگ ہنزہ نگر سلمان کریم نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ ہنزہ کی ترقی اور خوشحالی میں مسلم لیگ کا اہم کردار رہا ہے وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمان کی کابینہ پر ہنزہ کے کارکنان بھر پور اعتماد کرتے ہیں اور ہم پاکستان کی سالمیت اور ترقی کے لیے دعا گو ہیں،انھوں نے مذید کہا کہ حالیہ اخبارات میں شائع ہونے بیانات سے ہمارا کوئی تعلق نہیں جس میں ہمارا نام تک ٹھیک سے نہیں لیا گیا ہے ایسے الفاظ ،اقدامات اور قرادار کی ہم تردید کرتے ہیں جس سے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہوتی ہو اور ملکی اورپارٹی کی فلاح و بہبود کے لیے کارکنان ہر قسم کے قربانی کے لیے تیار ہیں جس کا واضح ثبوت8 جون کے الیکشن میں کارکنان نے ثابت کر دیکھایا ہے جس میں کارکنان نے جانی اور مالی قربانی دیکر وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے امیدوار کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیکرا سمبلی تک پہنچایا ہے ہمارے پارٹی نے ہمیشہ پرانے کارکنان کو اعلیٰ مقام دیا ہے اور یہی ہماری جمہوری پارٹی کی اصل روح ہے اور انشاء اللہ اعلیٰ قیادت اس رویت کو ہمیشہ کے لیے جاری رکھی گی