چترال

بونی گول لوٹ دور میں اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر شدہ بجلی گھر کا افتتاح کردیاگیا

 بونی( کریم اللہ) کہتے ہیں کہ ضرورت ایجاد کی ماں ہوتی ہے ہر مشکل وقت انسان کو نئے سے نئے چیزوں کی دریافت اور ایجاد کا سبب بنتی ہے۔ ایک طرف ملک کے اکثر حصوں میں تاریکی چھائی ہوئی ہے حکومت وعدوں اوردعووں سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات سے گریزان ہے۔چترال کے بالائی حصے یعنی سب ڈویژن مستوج 17جولائی 2015ء سے ریشن بجلی گھر کے سیلاب بردہونے کے بعد بجلی کی سہولت سے محروم ہے تو انہی مسائل کو مدِ نظر رکھتے ہوئے بونی گول لوٹ دور کے پچاس گھرانوں نے اپنی مددآپ کے تحت بجلی گھر تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ۔اور 40دن کی محنت کے بعد بالآخر لوٹ دور کے عوام بجلی کی سہولت سے دوبارہ مستفید ہونا شروع کیا۔

اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کئے جانے والے بجلی گھر کا پچھلے دنوں باقاعدہ افتتاح بھی کیاگیا ۔اس افتتاحی تقریب میں تحصیل ناظم مستوج،یوسی ناظمین، ممبر تحصیل کونسل مستوج حلقہ بونی سردارحکیم کے علاوہ تحصیل انتظامیہ کے تین اسسٹنٹ کمشنرز ،سول سوسائیٹی کے اہلکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لوٹ دور کے عمائدیں نے بتایا کہ اس بجلی گھر کی تعمیر میں نہ حکومت نے کوئی مدد کی اور نہ کسی غیر سرکاری تنظیم کی جانب سے کچھ ملا بس بجلی کی عدم موجودگی کے ستائے ہوئے عوام نے اپنی مددآپ کے تحت اس کام کو سرانجام دئیے ۔اس بجلی گھر کی تعمیر میں تقریباََ آٹھ لاکھ سے زائد کا خڑچہ کیا جو کمیونٹی نے اپنی جیب سے اداکیا جبکہ سارا کام بھی کمیونٹی ہی نے سرانجام دیا ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button