تعلیم

بوائز ہائی سکول چھلت میں‌ محفل مسالمہ اور یوم اساتذہ کی تقریب منعقد

نگر ( اقبال راجوا) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چھلت میں یوم اساتذہ او ر محفل مسالمہ کا انعقاد، ضلع نگر سے تعلق رکھنے والے قدیم ترین ریٹائرڑ اساتذہ راجہ الف خان،استاد نمبر دار مالک اشدراور استاد فدا علی کو محکمہء تعلیم نگر کے ڈپٹی انسپکٹر سکول اکبر حسین نحوی اور سکول کے تمام اساتذہ و طلباء نے تقریب کے آغاز سے قبل اپنی اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر سلامی پیش کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز سکول کے ایک طالبعلم کے خوبصورت تلاوت قرآن مجید کے خوبصورت سورۃ سورۃالرحمٰن کی چند آیات تلاوت کر کے کیں ۔ محفل مسالمہ میں ضلع نگر سے تعلق رکھنے والے معرووف و مشہور شعراء کرام نے اساتیذ کرام کے لئے خوبصورت نظم پیش کئے اور محفل مسالمہ میں امام عالی مقام کے حضور سلام عقیدت پیش کیا ۔ ان شعراء کرام میں ،عاجز نگری،خادم حسین ، فرہاد حسین فرحت،محمد اسمائیل تحسین ، ناصر عباس انمول ،طاہر حسین طاہر،رئیس سیفی،حیدر خان حیدر ،جناب اکبر حسین اکبر اور جناب شیخ رمضان علی سالک نے شینا ،برشسکی اور اردو زبانوں میں خو د نوشت کلام پیش کر کے شرکاء سے خوب داد حاصل ۔ محفل مسالمہ سے ٹیچر اسو سی ایشن نگر کے صدر احمد حسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کا مقام دنیا کے دیگر شعبوں سے اس لئے بلند ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خود اپنے پسندیدہ پیغمبر اکرم ﷺ کے لئے پسند فرمایا جبکہ تقریب کے صدر محفل سینئیر معلم (ر) نمبر دار مالک اشدر،جبکہ میر محفل استاد راجہ الف خان اور تقریب کے مہمان خصوصی امام جمعہ والجماعت شیخ منیر حسین منوری تھے ۔ تقریب سے اپنے خطاب میں بزرگ معلم ( ر)استاد نمبر دار مالک اشدر نے کہا کہ طلباء کو کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے اساتذہ کی زبان دیھان دیں ،ان کی کہی ہوئی باتوں اور ان کے پڑھائے ہو ئے سبق کو پوری محنت اور دیانتداری سے پڑھیں انہوں نے طلباء کو میڈیا پروپیگنڈے سے بچنے کی بھی ہدایت کی۔ تقریب میں میزبانی کے فرائض معروف کمپیئرر و شاعر رئیس سیفی،سکول کے معلم ساجد علی سلطان اور نوجوان اور ابھرتا ہوا شاعر عاجز نگری ( جعفر حسین ) نے ادا کئے ۔ پہلی بار متعارف ہونے والے دو نئے شاعروں فرحاد حسین فرحت اور خادم حسین خادم کے خوبصورت کلام پر سکول کے طالبعلموں او ر اساتذہ کرام نے خوب داد و تحسین دیا۔ سینئیر معلم استاد فدا علی نے معروف شاعر شیخ رمضان علی سالک کی برشسکی شاعری سے متاثر ہو کر ایک ہزار روپے نقد دینے کا بھی اعلان کیا۔ تقریب کے آخرمیں تقریب کے میزبان ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہوئی سکول چھلت نے جوش ملیح آبادی کا مرثیہ ،سلام پڑھ کر سنایا۔ تقریب کے آخر میں شرکاء اور مہمانوں میں تبرک بھی تقسیم کیا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button