متفرق

سکردو میں بنے نئے بس سٹینڈ کو ختم کرنے کی سازش ہو رہی ہے، تاجر سراپا احتجاج

سکردو (بیورو رپورٹ ) نیو بس اسٹینڈ کے تاجروں نے بس اڈے کو دوبارہ سکردو شہر میں منتقل کرنے کی حکمت عملی کے خلاف شدید احتجاج کیا ہے دکانداروں نے کہا ہے کہ انتظامیہ ٹرانسپورٹ مافیاز کے دباؤ میں آرہی ہے اور گاڑیاں رات کو شہر میں چھوڑ رہی ہے اور آہستہ آہستہ نیو بس اسٹینڈ کو ختم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں اگر یہ سازشیں کامیاب ہوئیں تو سینکڑوں لوگ بے روزگار ہو جائیں گے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ بااثر ٹرانسپورٹ مافیاز کے سامنے بے بسی کی تصویر بنی ہوئی ہے اور نیو بس اسٹینڈ کو ختم کرنے کی سازشیں کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ انتظامیہ ان لوگوں کی سازشیں ناکام بناے جو بس اڈے کو ختم کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم اس سازش کو کبھی کامیاب ہونے نہیں دیں گے جس کے تحت عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جائے بعض لوگ ٹرانسپورٹ مافیا کی خوشنودی کیلئے کام کر رہے ہیں یہ لوگ عوامی حقوق کے دشمن ہیں تاجر وں نے کہا کہ ہم انتظامیہ کو باور کر انا چاہتے ہیں کہ وہ رات کو گاڑیا ں سکردو شہر میں چھوڑ نے کے عمل سے باز رہے ورنہ سنگین نتائج برآمد ہو ں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button