گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، استور میں اجتماع سے مولانا عبدالسمیع، ڈاکٹر عباس اور دیگرکا خطاب

استور (سبخان سہیل)عوامی ایکشن کمیٹی استور کے زیر اہتمام ایک احتجاجی جلسہ بعد نماز جمعہ پریشان چوک استور میں منعقد ہوا ۔ احتجاجی جلسہ عوامی ایکشن کمیٹی نے تقسیم گلگت بلتستان، اورغیر آئینی ٹیکس نفاذ کی مخالفت میںرکھا تھا۔

 احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان کے رہنماو امیر جماعت اسلامی گلگت بلتستان مولانا عبدالسمیع نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو تقسیم کرنے کی سازش کسی بھی صورت کامیاب ہونے نہیں دینگے۔ گلگت بلتستان ایک ہے اور ایک ہی رہے گا۔ وفاقی حکومت گلگت بلتستان کو حقوق نہ دینے کے لیے یہ ہتکھنڈےاستعمال کررہی ہے۔ گلگت بلتستان پر جو غیر آئینی غیر قانونی ٹیکس لگایا جارہا ہے ۔ وہ گلگت بلتستان کےعوام اس وقت تک دینے کو تیار نہیں ہے جب تک علاقے کو حقوق نہیں دیئے جاتے۔ گلگت بلتستان میں پاک چاینا رہداری کازون بنائے بغیر یہاں سے کوئی منصوبہ کامیاب نہیں بنایا جاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر گلگت بلتستان اکنامک زونز نہیں بنائے گئے تو عوامی ایکشن کمیٹی ایک بار پھر لاکھوں افراد کو لے کر سڑکوں پر نکل آئے گی۔

احتجاجی جلسے سے ڈاکٹر غلام عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کی گلگت بلتستان کوآئینی حثیت دیئے بغیر کسی قسم کا کوئی ٹیکس قابل قبول نہیں ہے اگر ہمیں سینٹ اور قومی اسمبلی میں نمائیندگی نہیں دی جاتی ہے تو آزاد کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے۔ گلگت بلتستان کے عوام کے فیصلے کرنے والے وزیر اعظم کو یہاں کے عوام کی رائے کا احترام کرنا ہوگا یہ خطہ وزیر اعظم نے ہمیں آزاد کرکے نہیں دیا ہے ہم نے اپنی آزادی کی جنگ خود لڑی ہے یہ خطہ گلگت بلتستان کےعوام کا ہے یہاں کے عوام ہی فیصلہ کریں گے کہ انہوں نے کون کس کے ساتھ رہے گا۔

تقریب سے شیخ عبدالوحد، عبدالحلیم مصطفوی ، عبداللہ خان،اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button