متفرق

وزیر اعلی گلگت بلتستان کی تاریخ سے نابلد ہیں، صوبائی اسمبلی دو بار خودمختار آئینی صوبے کی حمایت میں قراردادیں پاس کر چکی ہے، امین شہیدی

گلگت ( پ ر ) گلگت بلتستان ایک اکائی ہے علاقے کی وحدت کو تقسیم کرنے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔اقتصادی راہداری کے ثمرات سے علاقے کے عوام کو دور رکھنے کیلئے گلگت بلتستان کی تقسیم کا فارمولا دیاگیا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے غلمت نگر میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداریاا سے پاکستان بالخصوص گلگت بلتستان کی تقدیر بدل جائیگی۔کئی دہائیوں سے گلگت بلتستان کے عوام کے بنیادی حقوق پر شب خون مارا گیا اب وقت آپہنچا ہے کہ علاقے کے عوام یک زبان ہوکر اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ تاریخ سے نا بلد ہیں سری نگر تک کا علاقہ اس خطے کے بہادر سپوتوں نے آزاد کروایا تھا ،متنازعہ بیانات محض علاقے میں انتشار و افتراق پیدا کرنے کیلئے دئیے جارہے ہیں ۔ماضی میں بھی جب اس خطے کے عوام نے متحد و یک زبان ہوکر اپنے حقوق کیلئے آواز بلند کی تو اسے سبو تاژ کیا گیا اور بھتہ خور سیاسی رہنماؤں کے ذریعے عوام جدوجہد کو ناکام بنادیاگیا۔انہوں نے کہا کہ حالات بڑے نازک موڑ پر ہیں اس خطے کے عوام کی خاموشی اور سیاسی رہنماؤں کی معمولی غلطی گلگت بلتستان کے عوام کی شناخت مٹانے کا موجب بنے گی ۔ملکی تاریخ کے سب سے بڑے اقتصادی منصوبے کی اہمیت کے پیش نظر حکومت اس خطے کے عوام کو مطمئن کرنے کی بجائے شکوک وشبہات کو پھیلایا جانا اس امر کا ثبوت ہے کہ نواز لیگ کی حکومت گلگت بلتستان کے عوام سے مخلص ہی نہیں حالانکہ صوبائی اسمبلی نے دو مرتبہ متفقہ طور پر ایک مکمل خود مختار آئینی صوبے کی قرارد پاس کی ہے۔پاک چین اقتصادی کوریڈور میں گلگت بلتستان کے عوام کو نظر انداز کرنے کی حکومتی پالیسی کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس خطے کے محروم عوام پر رحم کرے اور گلگت بلتستان کو ایک مکمل آئینی صوبے کی حیثیت دیکر اقتصادی راہداری حصہ دار بنائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button