متفرق

بجلی کی غیر اعلانیہ بندش کا نوٹس، ڈپٹی کمشنر شگر رحمان شاہ اچانک پاور ہاوس فیز تھری پہنچ گئے

شگر(عابد شگری)جوائنٹ لیکیج کے نام سے عوام کوبجلی کی غیر اعلانیہ بندش پر ڈپٹی کمشنر شگر رحمن شاہ نے حالات کا صورتحال معلوم کرنے اور جائزہ لینے کیلئے گذشتہ رات کو پاور ہاؤس فیزiiiشگر کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے پائپ کے جوائنٹ میں لیکیج پرکام کرتے ہوئے ملازمین کی حوصلہ افزائی کی۔انہوں نے متعلقہ انجینئر کو ہدایت کی کہ ایسے موقعوں پرصرف چند ملازمین سے کام لینے کے بجائے تمام ملازمین سے باری باری کام لیا جائے۔انہوں نے یہ بھی ہدایت کی کہ عوام کو لوڈشیڈنگ سے بچانے کیلئے حتی الامکان کوشش کریں خصوصا رات میں بجلی کی بندش تا ایمرجنسی کی صورت میں کسی طرح قابل قبول نہیں۔اگر کوئی کام واقع ہوا تو دن کے اوقات میں کرکے رات تک بجلی کی سپلائی بحال کیا جائے۔انہوں نے ہدایت کی لوگوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے فیزiiکو بھی فوری طور بحال کرکے وہاں سے بھی بجلی کی فراہمی یقینی بنایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر رحمن شاہ نے اس موقع پر فیزiiiپاور ہاؤس کے مشینری کا بھی معائنہ کیا جہاں سب انجینئر وزیر زکاوت نے انہیں مشین کے مختلف حصوں اور فنکشن کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button