صحت

شگر میں سوائن فلو سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لئے عوامی سطح پر سیمینار منعقد کرنے کا فیصلہ

شگر(عابد شگری)رورل ہیلتھ سنٹر شگر میں سوائن فلو سے آگاہی کیلئے اعلی سطح پر ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر شگر رحمن شاہ،ڈی ایچ او ڈاکٹر بہادرخان ،میڈیکل آفیسر شگر ڈاکٹر وزیر غلام حسین ،ڈینٹل آفیسر ڈاکٹر مالک شاہ اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی ،اجلاس شگر میں سوائن فلو سے آگاہی کیلئے عوامی سطح پر سیمینار منعقد کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔جس کے مطابق جلد ہی ریسٹ ہاؤس شگر میں پہلا سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں شگر کے تمام علاقوں کے سرکردگان اور سماجی طور متحرک اشخاص کو بلایا جائے گا۔جس میں سوائن فلو کے اثرات ،نشانی اور علاج کے متعلق لوگوں کو آگاہ کیا جائے گا۔جس کے بعد ہر یونین میں خواتین اور لوگوں میں اس مرض سے آگاہی ، بچاؤ اور فوری علاج سے آگاہ اور لوگوں میں شعور پیدا کرنے کیلئے سیمینار اور میٹنگ منعقد کیا جائے گا تاکہ خدا نخواستہ اس مرض میں کسی شخص کی مبتلاء ہونے کی صورت میں نہ صرف انہیں بلکہ اس وائرس کو مزید پھیلانے سے روکنے کیلئے اقدامات کیا جاسکیں۔

دوسری طرف  ڈپٹی کمشنر شگر رحمن شاہ نے رورل ہیلتھ سنٹر شگر کیلئے کمبل و دیگر اشیاء کاعطیہ دیا ۔کارپٹ ،کمبل اور دیگر اشیاء ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر بہادر خان اور میڈیکل آفیسر شگر ڈاکٹر وزیر غلام حسین کے حوالے کردیا۔اس موقع پر سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان بھی موجود تھے۔دیئے گئے اشیاء رورل ہیلتھ سنٹر شگر اور سول ڈسپنسری نر میں استعمال کی جائے گا۔ڈی ایچ او شگر ڈاکٹر بہادر خان نے ان اشیاء کی عطیے پر ڈی سی شگر کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ محکمہ صحت شگر کو درپیش مسائل اور مالی مشکلات کو حل کرنے کیلئے ترجیحی بنیاد پر کام کرینگے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button