تعلیم

چار فروری سے قراقرم یونیورسٹی میں بی اے سپلیمنٹری کے امتحانات شروع ہونگے

گلگت(ریا ض علی) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات کے زیر اہتمام بی اے سپلیمنٹری امتحانات 4فروری سے شروع ہونگے۔سپلمنٹری امتحانات کے لئے پورے گلگت بلتستان میں 12سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ تما م طلبہ و طالبات کے ایڈمٹ سلپ ان کے پتہ پر ارسال کردیا ہے۔ ڈپٹی کنٹرولرشعبہ امتحانات قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ممتاز احمد نے اس حوالے سے بتایا کہ BAسپلمنٹری امتحانات چار فروری سے شروع ہونگے تمام امیدواروں کے ایڈمٹ سلپ ان کے مکمل پتہ پر ارسال کردئیے ہیں۔ کسی بھی طالب علم کو سلپ نہ ملنے کی صورت میں چار فروری سے قبل شعبہ امتحانات گلگت یا بلتستان سے رابط کرسکتے ہیں۔ طلبہ کی سہولیات کے لئے 12امتحانی سنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اس سپلمنٹری امتحانات میں ٹوٹل 2200طلبہ و طالبات نے حصہ لیا ہے۔ 4سنٹرز طلبہ کیلئے،3سنٹرز طالبات کیلئے جبکہ 5سنٹرز مشترکہ بنایا گیا ہے۔ممتاز احمد نے بتایا کہ نقل کی روک تھام کیلئے ایک موثر ٹیم تشکیل دی جائے گی یہ ٹیم تمام سنٹرز کا دورہ کریں گے ۔تاکہ نقل جیسی لعنت کا خاتمہ کیا جاسکے۔

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button