تعلیم

گرلز ہائر سیکنڈری سکول شگر میں یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام

شگر(عابد شگری)23مارچ ہماری قومی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جس دن قیام پاکستان کیلئے باقاعدہ تحریک کا ابتداء اور قرارداد پاکستان منظور ہوا۔آج ہم آزادی کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں وہ ہماری عظیم لیڈروں اور بزرگوں کی انتھک محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہیں۔ طلباء اور خواتین نے بھی قیام پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا آج بھی طلباء کو تعمیر پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار گرلز ہائی سکول شگر میں یوم پاکستان کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن عبدالحمید،سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،ڈی ایچ او ڈاکٹر بہادرخان،پرنسپل نثار حسین اور دیگر نے کہا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ قیام پاکستان کا مقصد دراصل برصغیر میں بسنے والے تمام مسلمانوں کو ایک آزاد مملکت دلانا تھا جہاں مسلمان آزادی کیساتھ اپنے مذہبی رسومات ادا کرسکیں۔اور23مارچ ہماری قومی تاریخ کا وہ عظیم دن ہے جس دن قیام پاکستان کیلئے باقاعدہ تحریک کا ابتداء اور قرارداد پاکستان منظور ہوا۔آج ہم آزادی کی فضاء میں سانس لے رہے ہیں وہ ہماری عظیم لیڈروں اور بزرگوں کی انتھک محنت اور جدوجہد کا نتیجہ ہیں۔ طلباء اور خواتین نے بھی قیام پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا آج بھی طلباء کو تعمیر پاکستان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ضرورت ہیں۔ڈپٹی کمشنر شگر ولی خان نے مزید کہا کہ محکمہ ایجوکیشن کو درپیش تمام مسائل کو اولین ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات کرینگے ۔ایجوکیشن کو فروغ دیکر شگر کو ایک مثالی ضلع بنائیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button