متفرق

سانحہ چارسدہ کے شہدا کی یاد میں مسلم لیگ ن کے صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں دعائیہ تقریب، شمعیں روشن کی گئیں

گلگت(پ ر) سانحہ چارسدہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کی یاد میں پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صوبائی سیکریٹریٹ گلگت میں لواحقین سے یکجہتی کااظہار کیا گیا اور شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، اور مرحومین کی ایصال ثواب کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔ اس موقع پر بچوں نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھائے رکھے تھے اور پلے کارڈ میں دہشتگردی نامنظور کے نعرے درج تھے۔

اس دوران پاکستان مسلم لیگ ن گلگت بلتستان ،ایم ایس ایف ،یوتھ ونگ ،لیبر ونگ ،لیبر ونگ ،وکلاء ونگ اور اقلیتی ونگ کے عہدیداروں سلامت جان ،کلب علی ،رضوان راٹھور ،محمد اشفاق ،عطاء الرحمن ،محمدصابر ،نوید اکبر ،عرفان میر ،جبران خان ،عالم حسین برہان الدین ،حسان احمد ،سجاول منگول ،شرافت سولجر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ چارسدہ ملک کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی سازش ہے دہشتگردکسی رعایت کے مستحق نہیں سانحہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے انہوں نے کہاکہ سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کا زخم بھرے نہیں تھے دشمنوں نے ملک کو ایک اور زخم سے دوچار کردیا دہشتگردوں کے بزدلانہ کاروائیوں سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہونگے اور دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں سیاسی و عسکری قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان حکومت کا احسن اقدام ہے اس پر بلاتفریق و بلاتاخیر عملدرآمد کو تیز کرکے دہشتگردوں کا قلع قمع کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت نے ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لئے تہہ کررکھا ہے دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں ملکی سالمیت کے لئے پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button