متفرق

پبلک ٹرانسپورٹ کو سکردو شہر میں داخل ہونے سے روکنا بڑی زیادتی ہے، وفد کی کمشنر بلتسان محمد شگری سے شکایت

ٓٓ شگر(عابد شگری)سکردو بازار سے باہر رقبہ گاڑیوں کیلئے کرایہ پر لینے کے باؤجود پبلک ٹرانسپورٹ کو سکردو شہر میں داخل ہونے سے روکنا عوام کیساتھ زیادتی ہے ،سخت سردی میں خواتین ،بچوں اور بزرگوں کو سخت تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔لہذا پبلک ٹرانسپورٹ کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے ان خیالات کا اظہار سرکردگان یونین کونسل الچوڑی جناب محمد جو نسیم صاحب، حاجی جعفر ، غلام نبی نے صدرایس ڈبلیو ایس علی احمد شگری کے ساتھ کمشنر بلتستان سے ملاقات میں کی جنہوں نے کمشنر بلتستان سے ان کی آفس میں ملاقات کی ملاقات میں وفد نے کمشنر بلتستان کوسکردو شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کو داخل ہونے سے روکنے کی وجہ سے عوام کو درپیش پریشانی اور بے چینی سے آگاہ کیا ۔

کمشنر بلتستان جناب محمد شگری صاحب نے وفد کو یقین دلایا کہ ایک دو دن کے اندر اس مسئلہ کا حل نکال لیا جائے گا ۔ وفد نے کمشنر بتایاکہ انتظامیہ کی جانب سے موجودہ نظام کی سرد موسم میں عمل در آمد سے عوام کو جہاں سردی کی مشکلات ہیں وہاں اس نظام کی وجہ سے پیدل چلنے پر مجبورکیا ہے کیونکہ جیل گارڈ سے بازار تک سوائے ٹیکسی کے کوئی اور زرائع نہیں کیو نکہ جوشخص شگر کے مختلف علاقوں سے ۱۰۰ یا ۱۵۰ روپے سے کر موجودہ اڈہ تک پہنچتا ہے اور وہاں سے بازار تک جانے کیلئے مزید اتنے ہی پیسے ادا کرنے پڑ رہے ہیں جو کہ ایک غریب فرد کے لئے بہت مشکل کام ہے۔ حالانکہ ٹرانسپورٹ کمپنی کی جانب سے ایک رقبہ بازار سے باہر کرایہ پر لیا ہے تاکہ گاڑیوں کو بازار سے دور وکھا جا سکے لیکن اس کے باوجودگاڑیوں کو شہر میں داخلہ کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ایس ڈبلیو ایس یونین کونسل الچوڑی نے اس سلسلے میں دوسرے علاقوں کے نمائندہ جماعتوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ایک منظم انداز میں اس مسئلہ پر حکام بالا کی توجہ دلائی جاسکے اور جتنی جلدی ہو سکے عوام کے اس اہم مسئلہ کو حل کروایا جا سکے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button