متفرق

کریم آباد مین روڑ کا توسیعی کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکدار اور محکمہ تعمیرات کے اہل کار غائب

ہنزہ (اسلم شاہ) کریم آباد مین روڑ کا توسیعی کام ادھورا چھوڑ کر ٹھیکدار اور محکمہ تعمیرات کے اہل کار غائب۔ زیر کاشت زمینوں پر تعمیراتی مٹیریل کے باعث زمیندداروں کو کاشتکاری میں مشکلات کا سامنا اور اطراف سے زمینوں کی کٹائی کے باعث رہائشی مکان بے پردہ۔ بر وقت ملبہ نہ ہٹانے کی صورت میں ملبہ روڑ پر ڈال کرروڑ بند کیا جائے گا اور صورت حال کا ذمہ دار محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران اور ٹھکیدار ہوگا۔ متاثرین علاقہ۔

تفصیلات کے مطابق ہنزہ کریم آباد مین روڑ کا توسیعی کا م کے لیے محکمہ اور ٹھیکدار نے روڑ سے ملحق زمینوں پر جگہ جگہ مٹی اور تعمیراتی مٹیریل کے ڈھیر لگائے ہیں جس کے باعث ہنزہ میں آبپاشی کاموسم شروع ہونے کے ساتھ زمینداروں کو کاشتکاری میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کریم آباد روڑ سے ملحقہ زرعی زمینوں پر ٹھکیدار نے تعمیراتی مٹیریل کے ڈھیر لگائے ہیں جبکہ محکمہ اور ٹھیکیدار کے آپس کے معا ملات ٹھیک نہ ہونے کے باعث کام تعطل کا شکار ہے اور کئی مہینوں سے کام رکا ہوا ہے جس کے باعث زمیندار کا نقصان ہو رہا ہے۔اور بہت بڑے پیمانے پر اطراف سے زمینوں کی کٹائی کرنے کی وجہ سے بڑی تعداد میں رہائشی گھر بے پردہ ہوکر رہ گئے ہیں ۔

متاثرین کا مقامی صحافیوں کو صورتحال سے آ گاہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقے میں کاشتکاری کے لیے آبپاشی کا موسم شروع ہوا ہے۔ ٹھیکیدار اور محکمہ کی غفلت کے باعث زمینداورں کا نقصان ہو رہا ہے۔ اس موقعے پر متاثرین کا کہنا تھا کہ محکمہ،ٹھیکیدار اور مقامی انتظامیہ اس اہم مسلے کو جلد ازجلدحل کریں تاکہ کاشتکار اپنے زمینوں میں کاشتکاری کر سکیں اوراگر یہ مسلہ بروقت حل نہ کیاگیا تو زمیندار ملبہ روڑ پر ڈال کرروڑ بند کر دینگے اور صورتحال کا ذمہ دار محکمہ،ٹھیکیدار اور مقامی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button