صحت

پاک آرمی کی جانب سے سدپارہ گاوں میں مفت میڈیکل کمیپ کا اہتمام کیا گیا

سکردو (رپورٹر ۔محمد علی انجم ) پاک آرمی کی طرف سے سکردو کے نواحی علاقے سدپارہ میں فری میڈیکل کمپ کا اہتمام کیا گیا فری میڈیکل کمپ سے سدپارہ کے عوام کی ایک بڑی تعداد مستفید ہوئی فری میڈیکل کمپ میں مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا اور انہیں فری ادویات بھی فراہم کی گئی ، فری میڈیکل کمپ کا افتتاح کمانڈر 62بریگیڈئیر احسان محمود خان نے کیا اس موقعے پر انہوں نے اپنے خطا ب میں کہا کہ فری میڈیکل کمپ کا مقصد عوام کی خدمت ہے صحت معاشرے معاشرے کے قیام کے لیے فری میڈیکل کمپس کا انعقاد ضروری ہے سدپارہ ہر حوالے سے ایک خوبصورت اور منفرد علاقہ ہے پاک آرمی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی اس موقعے پر لوگوں نے پاک آرمی زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ، سدپارہ کے عوام نے فری میڈیکل کمپ کے انعقاد پر پاک آرمی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کو اس موقعے پر صحت کے بہترین مواقع فراہم کیے گئے ، ان کا فری علاج کیا گیا اس موقعے پر میڈیکل سپلیٹ آئی سپلیسٹ سرجیکل سپلیسٹ اور گائنی کے کمپ لگائے گئے کمپ کا انعقاد پاک آرمی 123میڈیکل بٹالین کی طرف سے کیا گیا اس موقعے پر کمانڈر برگیڈئیر نے نوجوانوں کے ساتھ والی بال بھی کھیلی جبکہ انہوں نے بچوں کے ساتھ کرکٹ بھی کھیلا اس دوران عوام پاک آرمی زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ،اس موقعے پر سدپارہ کے عوام کی طرف سے کمانڈر برگیڈئیر کو یاک کا روایتی تحفہ بھی پیش کیا گیا ،

pak army 2

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button