معیشت

گلگت شہر میں سوزرکی کا نیا روٹ شروع کیا گیا

گلگت( سٹاف رپورٹر) عوامی سہولت کی خاطر ضلعی انتظامیہ نے نئے سوزوکی روٹ کا افتتاح کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گلگت رانا محمد وقاص نے فتہ کاٹ کر نئے سوزوکی کا افتتاح کیا۔ نئے روٹ پل روڈ گھڑی باغ سے رورویو روڈ ، سونیکوٹ ، ذوالفقارآباد تا جوٹیال بس اسٹینڈ تک ہو گی۔ منگل کے روز گلگت کے تمام نمبرداروں کے ہمراہ اے سی گلگت نے نئے روٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر اے سی نے کہا کہ پہلے 5سے 6سوزوکی اس روٹ پر چلے گی۔ رش دیکھ کر اس روٹ پر ٹرانسپورٹ میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس روٹ پر سوزوکی سروس سے سونیکوٹ، سٹی ہسپتال کشروٹ اور کنوداس سمیت قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کی آمد ورفت میں آسانی ہو گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button