سیاست

گلگت اور بلتستان کے عوام ایک ہی چمن کے دوپھول ہیں، علامہ شیخ محمد علی انصاری

شگر (پ ر)مجمع علماء و طلاب شگر کے صدر علامہ شیخ محمد علی انصاری نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو تقسیم کرنا جی بی عوام کے ساتھ ایک بڑی خیانت ہے. گلگت بلتستان کے عوام جنگ آزادی سے لیکر اب تک ہرقدم پہ ساتھ چلے آرہے ہیں. گلگت بلتستان کے عوام جزلاینفک ہے دنیا کو معلوم ہو نا چاہیے کہ گلگت بلتستان کے عوام ایک ہی چمن کے دو پھول ہیں اس خطہ کے عوام کو مساوی طورپر آئینی حقوق دینے کی بجائے ایک دوسرے سے جدا کر نے کی کشمیری نا پاک سازشیں ہورہی ہیں حفیظ الرحمن گلگت بلتستان کے عوام کے وزیر اعلی ہے لیکن وہ کشمیری ریاست کی نمائندگی کررہاہے ہم اس قسم کی غلط سازشوں کو جی بی عوام کے ساتھ ہونے والی زیادتی اوربغاوت سمجہتے ہیں کہ جو ہرگز قابل فراموش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے علماء4 اور عوام ملکراس سازش کومٹی میں ملائنگے انہوں نے کہا کہ جب بہی جی بی عوام کی آئینی حقوق کے حصول کی بات ہوتی ہے تو کشمیری حکمران مانع تراشی کرتے ہیں ہم انکے اس قسم کی مانع تراشی اور رکاوٹوں کی برپور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کشمیر سے کوئی تعلق نہیں رہا ہے اسلے کشمیریوں کو گلگت بلتستان کے عوام کی آئینی حقوق کے بارے میں مداخلت کرنے کی کوئی حق نہیں ہے

 

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button