صحت

پاک فوج کے زیرِ اہتمام ضلع گھانچھے کے علاقے مچلو اور ہوشے میں چار روزہ مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

گلگت (پ ر) گلگت بلتستان کے دور افتادہ علاقوں میں طبی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ جسکی وجہ سے یہاں کے غیور عوام مشکلات کا شکار ہیں۔ پاک فوج جی بی کے فلاحی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہی ہے۔ گلگت بلتستان کی انہی مشکلات کو سامنے رکھتے ہوئے ہمیشہ کی طرح پاک فوج نے اس دفعہ بھی مچلو ، ہوشے ویلی ضلع گانچھے میں 6اکتوبر سے 9 اکتوبر تک مفت میڈیکل کیمپ منعقد کیا ہے۔ جس میں میڈیکل آفیسر ، میڈیکل سپیشلٹ ، میڈیکل سروسز اور مائز سرجیکل آپریشز کی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔

اس کے علاوہ لیبارٹری ، ای سی جی اور میڈیکل سٹور کی سہولیات بھی مفت میسر ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button