متفرق

اٹھائیس تاریخ کو ہڑتال کے موقع پر کوئی بدامنی برداشت نہیں کی جائے گی، کسی کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیا جائے گا، احسان بھٹہ سیکریٹری ہوم

گلگت (پ ر) صوبائی سیکریٹری داخلہ احسان بھٹہ نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکام کو ہدایت کی کہ گلگت بلتستان میں 28جنوری کو کی جانے والی ہڑتال کے موقع پر کسی بھی طرح کی بد امنی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ان کی زیر صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیکریٹری سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن جہانزیب اعوان ، کمشنر ان لینڈ ریونیو ، ڈپٹی کمشنر اور ایس پی گلگت نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں صوبے بھر کے کنٹریکٹرز، ٹریڈ یونینز کے نمائندگان بھی شریک تھے ۔ اجلاس میں کنٹریکٹرز اور ٹریڈ یونینز کے نمائندگان نے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ 28 تاریخ کو ٹیکس کے نفاز کے حوالے سے کی جانے والی ہڑتال مکمل طور پر پر امن ہوگی اور قانون کو کسی بھی صورت ہاتھ میں نہیں لیا جائے گا۔ سیکریٹری داخلہ سے ہڑتال کرنے والے کنٹریکٹرز اور ٹریڈ یونینز کے نمائندوں نے اس بات کا بھی وعدہ کیا کہ ہڑتال کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کو زبردستی روکنے اور کاروبار زندگی بند کرنے کی ہر گز کوشش نہیں کی جائے گی جس سے امن و امان کا مسلہ پیدا ہو۔ سیکریٹری داخلہ گلگت بلتستان نے کمشنر اور ڈی آئی جی گلگت کو اس بات کی بھی ہدایت کی کہ ہڑتال کے موقع پر امن امان کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور کسی بھی طرح سے شہر کے حالات خراب نہ ہونے پائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button