خبریں

یاسین: زبردستی نافذکردہ ٹیکسز کے خلاف عوام یاسین کال کے منتظرہے، صدر طاوس عوامی ایکشن کمیٹی

یاسین(ڈسٹرکٹ رپورٹر) گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے غریب عوام پر زبردستی نافذکردہ غیرقانونی ٹیکسز کے خلاف عوام یاسین عوامی ایکشین کمیٹی اور انجمن تاجران کے کال کے منتظرہے۔ ہزہائنس پرنس کریم آغاخان کے متوقع دورہ گلگت بلتستان کے اہم موقع پر عوامی احتجاج کو موخر کرنا اچھا اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار یاسین کے معروف سیاسی و سماجی شخصیت و صدر طاوس عوامی ایکشن کمیٹی راجہ عبدالصبور نے اپنے ایک اخباری بیان میں کیا۔

انہوں نے کہا ہے کہ حکومت نےعوام کے ساتھ جو دغابازی کی ہے اس کا جواب آنے والے دنوں میں عوامی طاقت کے ذریعے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے ہڑتال، دھرنا یا عوامی احتجاج کی کال ملتے ہی یاسین سے عوام کا سمندر گلگت کی جانب روانہ ہوگی اور جب تک حکومت اپنےصوبائی سطح پر نافذکرہ ٹیکسز کو مکمل طور پر خاتمے کااعلان نہیں کریگا عوام عوامی ایکشن کمیٹی کے سربراہی میں احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button