صحت

رحیم آباد گلگت میں خان غومٹ فاونڈیشن کے تعاون سے تعمیر شدہ ہیلتھ کیر سینٹر کا افتتاح

گلگت( پ ر) خان غومٹ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام رحیم آباد گلگت میں علاقے کے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہیلتھ کیئر سنٹر کا قیام عمل میں لا یا گیا اور جمعے کے روز غومٹ ہیلتھ سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کرکے مریضوں کوطبی سہولیات کی فراہمی شروع کردی گئی افتتاحی تقریب میں علاقے کے مذہبی ،سیاسی و سماجی حلقوں اور عوام و عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور شیخ اختر حسین اور نمبردار ارمان شاہ نے فیتہ کاٹ کر ہیلتھ سنٹر کا باضابطہ افتتاح کیا افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ اختر حسین نے کہا کہ خان غومٹ فاؤنڈیشن نے اپنی مدد آپ کے تحت علاقے کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے ہیلتھ سنٹر کا قیام عمل میں لاکر ایک عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے اور غریبوں و مستحقین کو مفت دوائی اور علاج کی سہولیات کی فراہمی صدقہ جاریہ ہے انہوں نے علاقے کے صاحب حیثیت افراد اور فلاحی تنظیموں سے اپیل کی کہ رحیم آباد کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے قائم طبی مرکز کے ساتھ مالی اخلاقی اور دیگر ضروری تعاون کریں تاکہ علاقے کے عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہ سکے۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئررہنما و معروف امپورٹر ایکسپورٹر ارمان شاہ نے کہا کہ انسان کی بنیادی ضرورت صحت ہے اور صحت کے شعبے میں کام کرنے والے اداروں اور افراد سے تعاون ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ ہے خان غومٹ فاؤنڈیشن نے رحیم آباد کے عوام صحت کی بنیادی سہوالیت کی فراہمی کاجوبیڑا اٹھایا ہے وہ ایک عظیم کام ہے س اقدام پر غومٹ فاؤنڈیشن کے زمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں اورغومٹ ہیلتھ کیئر سنٹر کی کامیابی کے لئے بھرپور تعاون کریں گے۔ قبل ازیں حکیم رضان خان نے خان غومٹ فاؤنڈیشن اور غومٹ ہیلتھ کیئر سنٹر کے قیام کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ غومٹ فاؤنڈیشن کا مقصد علاقے کے عوام کو تعلیمی ،طبی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی ہے اور ابتدائی طور پر رحیم آباد میں طبی سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جہاں غریبوں اور مستحق افراد کا مفت علاج اور ادویات فراہم کی جائیں گی انہوں نے کہا کہ غومٹ ہیلتھ کیئر سنٹر میں تمام ادویات اور دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گے افتتاحی تقریب سے عبداللہ جان ،صفور خان و دیگر نے بھی خطاب کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button