صحت

آئی ایس ڈی این اشکومن نے علاقے میں ایمبولینس سروس کا اہتمام کردیا

اشکومن(کریم رانجھا) ؔ آئی ایس ڈی این اشکومن نے علاقے میں ایمبولینس سروس کا اہتمام کردیا ،علاقے کے غریب عوام 24گھنٹے سروس سے استفادہ حاصل کر سکیں گے،مریضوں کو بروقت ہسپتال پہنچانے کے لئے سہولت متعارف کرادی ہے ۔

اس سلسلے میں گزشتہ روز چئیرمین آئیڈیل سوشل ویلفئیر سروس (رجسٹرڈ)اشکومن کے چئیرمین فرہاد علی اور کابینہ اراکین کا اجلاس چٹورکھنڈآفس میں منعقد ہوا ۔اس موقع پر ایمبولینس عطیہ کرنے والے حضرات عاکف احمد اور اکبر خان کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔بعد ازاں ٹیسٹ کے ذریعے ڈرائیور کی بھرتی عمل میں آئی۔چئیرمین آئی ایس ڈی این فرہاد علی نے کہا کہ گزشتہ تین سالوں سے آئی ایس ڈی این علاقے میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے کام کررہی ہے اور اس ادارے کا مقصد خالصتا انسانی خدمت ہے ۔ادارہ اپنے معزز والنٹئیرز اور ڈونرز کے تعاون سے انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔ایمبولینس فراہم کرنے میں بھی دو ڈونرز حضرات کا تعاون شامل ہے۔ادارہ علاقے کے لئے اپنی خدمات آئندہ بھی جاری رکھے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button