متفرق

اسسٹنٹ کمشنر چلاس کو مثالی شہر بنانے کے لئے کوشاں ہے، صدر پی وائی او

چلاس(بیورورپورٹ)اسسٹنٹ کمشنر چلاس نے چلاس کو مثالی شہر بنانے کے لئے اہم اقدمات اٹھائے ہیں۔بازار میں موجود عارضی کیبن اور ناجائز تجاوزات ختم کر کے ٹریفک مسائل کا سد باب کیا ہے اور بازار کی خوبصورتی میں اضافہ بھی ہوا ہے۔مین بازار میں سڑک کی کشادگی منصوبے پر کام کا آغاز اسسٹنٹ کمشنر اور محکمہ بلدیہ کا مستحسن اقدام ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق صدر پی وائی او نورمحمد نے اپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر خرم پرویز نے چلاس شہر کو مثالی بنانے کے لئے اہم اقدامات کا آغاز کیا ہے۔مین بازار میں سڑک کشادگی منصوبے کا آغاز کر کے شہریوں کو اذیت سے بچایا ہے۔اس منصوبے کو فوری طور پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔شہری ایماندار اور فرض شناس آفیسر کے اس اہم اقدام پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button