اہم ترینتعلیم

کےآئی یو کے طلبہ وطالبات کا وزیراعظم فیس سکیم برائے پسماندہ علاقہ جات کی بحالی کے لیے احتجاج

گلگت ( پ ر) قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کے طلبہ وطالبات نے وزیراعظم فیس سکیم برائے پسماندہ علاقہ جات کی معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سکیم کی فوری بحالی کا مطالبہ کردیا۔

سکیم کی بحالی کے حق میں احتجاج کرنے والے طلبہ وطالبات سے خطاب کرتے ہوئے KIUکے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا ء اللہ شاہ نے کہاکہ یہ سکیم 2012-13میں مخصوص مدت کیلئے شروع کی گئی تھی ۔جس کی مدت ختم ہونے پر طلباء کو فیسوں کی ادائیگی میں نہایت مشکلات پیش آرہی ہیں۔ KIUنے ہائرایجوکیشن کمیشن کو بار بار درخواست کی ہے کہ اس سکیم کو جاری رکھنے کیلئے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں، تاکہ گلگت بلتستان کے ہزاروں طلباء جن میں سے اکثریت غریب گھرانوں سے تعلق رکھتی ہیں، بھاری بھر رقم فیسوں کی مد میں ادا نہیں کرسکتے۔ ایچ ای سی کے ذمہ دار آفیسران نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ طلبہ طالبات جوکہ پہلے سے اس سکیم میں رجسٹرڈ ہیں ۔ان طلباء کو ان کی فیس وفاقی حکومت نے دینے کا وعدہ کیاہے ۔او ر ان کے فنڈز بہت جلد ایچ ای سی کو جاری کرے گی۔ ۔جبکہ اس سکیم کو آگے جاری رکھنے یانہ رکھنے کے بارے میں ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیاگیاہے۔ ایچ ای سی اس سکیم کو جاری رکھوانے کے لیے بھرپور کوشش کررہی ہے ۔

وائس چانسلر نے کہا کہ امید ہے کہ اس سکیم میں توسیع دی جائیگی تاکہ گلگت بلتستان کے طلباء باآسانی اپنی تعلیم کو جاری رکھ سکے۔ وائس چانسلر نے احتجاج کرنے والے طلباء کے نمائندہ وفد کو اپنے آفس مدعو کرکے صورت حال سے آگاہ کیا جس کے بعد طلباء نے احتجا ج ختم کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button