نوجوان

آئی ایس او گلگت ڈویژن کی پہلی مجلس عمومی اختتام پزیر

گلگت (پ ر) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنایزیشن پاکستان گلگت ڈویژن کی پہلی مجلس عمومی کے آخری دن ارکان عمومی سے قائد ملت جعفریہ علامہ سید راحت حسین الحسینی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور حاضر میں نوجوانوں کو اپنا کردار کے بارے میں جاننا واجب ہے ہر طرف سے دشمن اسلام اپنے ناپاک سازشوں کی جال بچھارہی ہے اور اپنی اندھی تقلید کے زریعے نوجوان نسل کو خدا اور رسول کے راستے سے ہٹانا چاہتا ہے ایسے ماحول میں ائی ۔ایس ۔او نوجوانوں کو خدا اور رسول کے نزدیک کرنے کا راستہ دیتی ہے۔آپ جوان امام زمان ؑ کے سفیر ہیں جو لوگوں کو حق کا دعوت دے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آج اتحاد بین المسلمین کی بہت ضرورت ہے آپ لوگ اپنے محافلوں میں دوسرے مکاتب فکر کے افراد کو بھی دعوت دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ائی ۔ایس ۔او کے جوان ملت کے سب سے بہترین افراد ہیں اور یہ واحد تنظیم جو ہر درسگاہ سے بڑھ کر نوجوانوں کی تربیت کرہی ہے،امامیہ جوانوں کو چاہیے کہ وہ معرفت و بصیرت کے ساتھ علم حاصل کریں تاکہ علم کے ہتھیار کے زریعے دشمن سے مقابلہ کیا جا سکے۔دشمن نوجوانوں کو اسلام کے راستہ سے ہٹانا چاہتا ہے ایسے میں آپ جوانوں کی زمہ داریوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

مجلس عمومی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ارشادحسین مصطفوی نے کہا کہ اللہ چاہتا ہے کہ ایسا مخلوق پیدا کرے جس میں اپنے صفات دیکھے ۔اللہ کا وعدہ ہے کہ پوری کائنات میں مظلوموں کی حکومت ہوگی اور اب وقت قریب ہے کہ اللہ اپنا وعدہ پورا کرے ۔آج دشمن مختلف روف میں اسلام کو نقصا ن دینے کی کوشش کر رہا ہے اس دور میں ہم پر لازم ہے کہ ہم اپنے صفوں میں اتحاد و وحدت پیدا کرے اور ان دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں۔

اجلاس عمومی سے خطاب کرتے ہوئے سابق ڈویژنل صدر برادر مشتاق حسین مسلم نے تنظیم کی اہمیت اور افادیت بیان کیا اور ائی ایس او کے جوانوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔اجلاس کے آخر میں ڈویژنل صدر برادر راحت علی نے ارکان اجلاس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دور میں ہم سب پر واجب ہے کہ ہم اپنے ز مہ داریوں کا احساس کرے اور اپنے تعلیم پر زور دے کیونکہ دشمن ہمیں تعلیم سے دور کرنے کے لیے حملے کررہے ہیں لیکن ہم دشمن کے ایسے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے اپنے علم اور تعلیم پر بھرپور توجہ دے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

ایک کمنٹ

Back to top button