خبریں

نامور سماجی رہنما غلام رسول بیگ علی آباد ہنزہ میں‌انتقال کر گئے

ہنزہ (اجلال حسین) ہنزہ کے نامور سماجی خدمتگار رہنما غلام رسول بیگ 92 سال کی عمر میں حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ مرحوم غلام رسول بیگ کو گزشتہ روز اُن کے آبائی قصبے علی آباد میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک کیا گیا۔

مرحوم غلام رسول بیگ نے اپنے زندگی کے دوران عوامی سطح پر شاندار خدمات سرانجام دی ہیں۔ مرحوم بحیثت معلم 60سال معاشرے میں علم پھیلاتےرہے۔ سرکاری ملازمت سے سبکدوش ہونےکے بعد انہوں نے مختلف سماجی اداروں میں بغیر کسی معاوضہ خدمات سرانجام دیں۔ بالخصوص اسماعیلی لوکل کونسل علی آباد و حیدر آباد میں بحیثیت صدر کام کرنے کے علاوہ انہوں نے ہنزہ والنٹیرز کور میں مختلف عہدوں پر 40سال سے زائد عرصے تک کام کیا۔

دوسری جانب ضلعی ہیڈ کوارٹر علی آباد میں بحیثیت اعلیٰ نمبردار بھی انہوں نے کئی سالوں تک عوام کی خدمت کی۔ کئی سال تک اپنے خدمات سرانجام دیتے رہے۔

مرحوم غلام رسول بیگ نے حال ہی میں ہنزہ کی تاریخ اور روایات پر "بہشت بریں” کے نام سے ایک کتاب بھی لکھی۔

مرحوم استاد کے سوگواران میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں۔

مقامی عوامی حلقوں نے مرحوم غلام رسول بیگ کی خدمات کو سراہتے ہوے ان کے خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button