کھیل

آئی جی گلگت بلتستان کیپٹن (ر) ظفر اقبال اعوان نے پولیس ٹریننگ کالج کے لئے کھیلوں کا سامان فراہم کردیا

گلگت(ریا ض علی)انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کیپٹن(ریٹائرڈ)ظفر اقبال اعوان نے پولیس ٹریننگ کالج کے لئے کھیلوں کا سامان فراہم کردیا۔تفصیلات کے مطابق آئی جی گلگت بلتستان نے پولیس کالج گلگت میں زیر تربیت پولیس اہلکاروں کی تفریح اورصحت افزائی کے لئے کھیل کو ضروری قرار دیتے ہوئے ہر طرح کے کھیل کا ساز و سامان فراہم کردیا جسے پیر کے دن DIGھیڈ کوارٹر ملک انعام الر حمٰن DIG گلگت ریجن گوہر نفیس اور AIGلوجیسٹک طُفیل احمد نے کمانڈنٹ پولیس کالج ضیاء اللہ کے سُپرد کردیا ۔اس موقع پر ڈی آئی جی ھیڈ کوارٹر ملک انعامُ الرحمٰں نے کہاکہ آئی گلگت بلتستان پولیس اہلکاروں کوتما م تر سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن کوشاں ہیں یہی وجہ ہے کہ پولیس کالج کے زیر تربیت اہلکاروں کے لئے کھیلوں کا سامان فراہم کرنے کے اپنے وعدے پر عملدرآمد کردکھایا۔کمانڈنٹ پولیس کالج ضیاء اُللہ نے کالج کے لئے کھیلوں کے سازو سامان کی فراہمی پر آئی جی گلگت بلتستان کیپٹن (ریٹائرڈ)ظفر اقبال اعوان کا شکریہ ادا کیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button