عوامی مسائل

ضلع استور کے بالائی علاقوں میں تین فٹ تک برف پڑ چکی ہے، نظام زندگی درہم برہم

استور( بیورورپورٹ )گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری جاری ضلع استور میں ایک دن میں ایک فٹ برف پڑی جبکہ استور کے بالائی علاقوں میں 3سے 4فٹ برف بڑی ہے۔زیادہ برف باری اور شدید بارش کے باعث ضلع استور میں بجلی کی تمام لائینں کٹ گئی ہے بجلی کے تمام پول گر گئے ہیں ہیڈ کواٹر ایریا میں ایک ماہ تک بھی بجلی بحال ہونا ممکن نہیں ہے دوسری طرف گلگت اور استور روڈ بھی مکمل طور پر بلاک ہو گیا جب کہ بالائی علاقوں کا رابطہ ہیڈ کواٹر سے مکمل طور پر بند ہو گیا ہے ۔دوسری طرف شدید برف باری سے نظام زندگی بھی محسور ہو کر رہ گئی ہے یاد رہے اس ٹائم سا لانہ ضلع استور میں کھیتی باڈی کر رہے تھے جبکہ اس سال علاقہ مکین کو کھیتی باڑی کر نے میں بھی مشکلات پیدا ہوئی ہیں علاقہ مکین کا کہنا تھا کہ پہلی بار اپریل میں استور ضلعے کے اندر برف بڑی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button