گلگت (پ ر) ٹریفک پولیس کے ASI محمد زمان اور صحافی خالد حسین کے درمیان لڑائی جھگڑے کے حوالے سے صحافیوں کے ایک نمائندہ وفد نے SSPگلگت رانا منصور الحق سے ملاقات کی۔ملاقات میں صحافیوں نے ٹریفک ASIمحمد زمان کے خلاف محکمانہ کاروائی کے لئے درخواست دی۔جس پر ضلعی پولیس سربراہ نے متعلقہ ٹریفک ASI کو فوری طور پر معطل کرکے DSPمحمد ایاز کو انکوئری آفسیر مقرر کردیا جوایک ہفتے کے اندر رپورٹ SSP گلگت کو پیش کرے گا۔SSP گلگت نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون سے بالاتر کوئی بھی نہیں ۔ انکوئری رپورٹ سے واضح ہوجائے گا کہ غلطی کس کی تھی پھر قانون کے مطابق ایکشن لیا جائیگا۔ صحافیوں کے وفد میں معراج، منظر شگری ، Easaحلیم،بشارت مہند اور عبدالرحمن بخاری شامل تھے۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔