متفرق

ہنزہ: بغیر ہیلمٹ بائیک چلانے اور کالے شیشے والی گاڑیوں کے مالکان کےخلاف کاروائی

ہنزہ(رحیم آمان)ایس پی ہنزہ کے حکم پر ضلعی پویس کی جانب سے علی آباد کالج چوکی پر بغیر ہلمٹ کے موٹر سواروں اور کالے شیشے کے گاڈیوں کے خلاف کریک ڈاون متعد دگاڈیوں اور موٹر سواروں کو چلان کیا گیا۔پولیس کا روایہ ٹھیک نہیں ۔گاڑی مالکان۔

ہنزہ کے ضلعی پولیس کی جانب سے ہنزہ میں سیاحت کا سیزن شروع ہوتے ہی عوام اور سیاحوں کی تحفظ کے لیے اقدات شروع کر دیے اس حوالے سے ہنزہ میں کالے شیشے والے گاڑیوں اور بغیر ہلیمٹ کے موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد گاڑی مالکان اور موٹر سا ئیکل سوار وں کو تین سے لیکر پانچ سو تک کے جرمانے کئے گئے۔

جرمانہ بھرنے والے افراد کو بعد ازاں چھوڑ دیا گیا ۔اس موقعے پر چالان ہونے والے افراد کا کہنا تھا کہ ضلعی پولیس کا روایہ ٹھیک نہیں ہے قانون ہر وقت لاگو نہیں ہوتا ہے اور پولیس روزانہ کی بنیاد پر قانون پر عمل درآمد جان بوجھ نہیں کرتی ہے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button