چترال(بشیر حسین آزاد)آج مورخہ 3 فروری 2016 ء بروز بدھ تنظیم اساتذہ ضلع چترال کے مجلس انتظامیہ کا ایک اہم اجلاس ضیا الدین نائب صدر تنظیم اساتذہ ضلع چترال کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز درس قرآن مجید سے ہوا ۔ درس قرآن مجید کے بعد اجلاس میں KPKحکومت کی طرف سے ATA (آ ل ٹیچیرز اسیو سی ایشن ) کے انتخابات منعقد کروانے کے اعلان کا خیر مقدم کیا گیا ۔ اجلاس میں آئندہ ATAانتخابات میں بھر پور حصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں ایک انتخابی کمیٹی بھی تشکیل دی گئی ۔جس کا چیر مین ضیا الدین ہیڈ ماسٹر مڈل سکول سین لشٹ مقرر کیا گیا جب کہ قاضی شریف احمد ADO ایجو کیشن آفس چترال اورنذیر احمد خان SDM ہائی سکول چمر کن کمیٹی کے ممبران ہونگے ۔
اجلا س میں تنظیم اساتذہ ضلع چترال کی طرف سے متفقہ طور پر امید وارں کے ناموں کا اعلان کیا گیا جس کی تفصیل یہ ہے ۔
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔