Uncategorized

شاہراہ قائد اعظم جوٹیال پر تعینات ٹریفک اہلکار اژدہا بن گئے ہیں، رشوت نہ دینے پر کاغذات چھین لیتے ہیں، ڈرائیورز کی دہائی

گلگت( سٹاف رپورٹر) شہر کے مرکزی شاہراہ قائداعظم جوٹیال پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار ٹرانسپورٹر کے لئے فرعون بن گئے ہیں۔ بلاوجہ پبلک ٹرانسپورٹ اور ٹرکوں کو روک کر تنگ کرتے ہیں۔ مخالفت کرنے پر ڈرائیوروں کے قومی شناختی کارڈ اور لائسنس چھنتے ہیں۔ دور داز علاقوں سے آنے والے پبلک ٹرانسپورٹ کو روک پر بھتہ لیتے ہیں۔ بھتہ نہ دینے پر کئی کئی گھنٹے گاڑیوں کو روک لیتے ہیں۔ روزنامہ بادشمال سے گفتگو کرتے ہوئے ڈرائیور فرمان علی، محمد عظیم ، سلطان اکبر اور نصیر خان نے کہا کہ شاہراہ قائداعظم پر ٹریفک پولیس اہلکار بلاوجہ ویگن ، ٹرک اور دیگر چھوٹی گاڑیوں کو روک کر تنگ کرتے ہیں۔ گاڑیوں کے کاغذات مکمل ہونے کے باوجود کو ئی نہ کوئی بہانہ کرکے روپے مانگتے ہیں۔ روپے نہ دینے کی صورت میں ہمارے قومی شناختی کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس زبردستی چھن لیتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ اہلکار مسافروں سے بھری گاڑیوں کو کئی کئی گھنٹے تک روکے رکھتے ہیں۔ اُنہوں نے آئی جی پی گلگت بلتستان کپٹین(ر) ظفر اقبال اعوان اور ایس پی گلگت علی رضا سے اپیل کیا ہے کہ شاہراہ قائداعظم پر تعینات اہلکاروں کو فوری طور پر بین الاضلاعی تبادلے کیے جائیں ۔ تاکہ مسافر اور ٹرانسپوٹروں کو تنگ کرنے کا سلسلہ ختم ہو سکے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button