متفرق

گلگت شہر میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انتظامات سخت

گلگت( سٹاف رپورٹر) سیکورٹی خدشات کے پیش نظر صوبائی دارالحکومت گلگت میں سیکورٹی کے انتظامات سخت کر دئیے گئے ہیں۔ شہر کے مرکزی شاہراہوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کئے گئے ہیں۔ مرکزی شاہراہوں پر تعینات رینجرز، گلگت بلتستان اسکاوٹس اور گلگت بلتستان پولیس کے اہلکار گاڑیوں کی تلاشی لینے کے بعد چھوڑ دیتے ہیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ ہاوس اور قانون سازاسمبلی کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر کے سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی اہلکار وں کو چوکس کر دیا گیا ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button