معیشت

پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں، انتظامیہ کی جانب سے دیا گیا نرخ نامہ نظر انداز

سکردو (رضاقصیر سے ) پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری ریٹ لسٹ پس پشت ڈالتے ہوئے من مانے کرایہ وصول کرنے لگے ضلعی انتظامیہ سکردو کی جانب سے پیڑولیم مصنوعات میں واضح کمی کے بعد سکردو سے مختلف بلتستان کے مختلف علاقوں کیلئے ٹرانسپورٹروں کیلئے ریٹ لسٹ جاری کیا تھا لیکن پرائیویٹ ٹرانسپورٹرز سرکاری ریٹ لسٹ مانے سے انکار کر رہے ہیں سکردو سے روندو چلنے والے گاڑیوں کی کرائے میں ضلعی انتظامیہ نے واضح کمی کر کے ڈرائیوروں کو آگاہ کیا گیا اور مسافروں نے کرایہ کم کرنے کی بات کی تو ڈرائیوروں نے یہ کہہ کر کرایہ کم نہیں کیا کہ ہمیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کرایہ نامہ موصول نہیں ہوا ہے مسافروں کی جانب سے اصرار کرنے پر انہیں اپنے گاڑیوں میں سفر کرنے سے منع کیا۔

دوسری طرف نرغوڑو اور دیگر علاقوں کے عوام نے بھی میڈیا کو شکایت کی ہے کہ پرائیویٹ ٹرانسپورٹر مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ انتظامیہ پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام تک پہنچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں بصورت دیگر انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button