معیشت

رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے استعمال کو سو فیصد یقینی بنایا جائیگا۔ قائمہ کمیٹی برائے فنانس

گلگت(پ۔ر) قائمہ کمیٹی برائے فنانس نے کہا ہے رواں مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کے استعمال کو سو فیصد یقینی بنایا جائیگا۔محکمہ ورکس،تعلیم سیاحت،معدنیات،فارسٹ،ذراعت اور لائیوسٹاک ترقیاتی بجٹ استعمال کرنے میں سستی سے کام لے رہے ہیں۔کمیٹی نے وز یر اعلیٰ گلگت بلتستان کو سفارش کی ہے کہ ان محکموں کو سختی سے ہدایا ت جاری کرکے ترقیاتی بجٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں۔کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان کی صدارت میں گزشتہ روز انکے چیمبر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں کمیٹی کے ممبران پارلیمانی سیکریٹری برائے لاء اورنگز یب خان ایڈوکیٹ، ممبر اسمبلی راجہ جہانزیب، ممبر اسمبلی بی بی سلیمہٰ ،محکمہ فنانس،محکمہ پلاننگ اور محکمہ واٹر اینڈ پاور کے ذ مہ د اروں نے بھی شرکت کی۔کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قائمہ کمیٹی کے ممبران چیئرمین کی سربراہی میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے ملاقات کر کے وفاق سے ترقیاتی بجٹ کے مد میں جو 4 ارب 50 کروڑ روپے روکے ہیں ان کو ریلیز کرانے کی سفارش کی جائے گی۔کمیٹی نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ جون تک ہر پندرہ دن بعد ترقیاتی بجٹ کے استعمال کے حوالے سے کمیٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں تمام محکموں کے سربراہ سے ترقیاتی بجٹ کے اخراجات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی جائے گی۔کمیٹی نے تمام محکموں کو جون سے قبل ترقیاتی بجٹ کوخرچ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری محکموں کے درمیان رابطہ کاری کو تیز تر بنا کر عوام کو درپیش مسائل میں کمی لائی جائیگی اور اسمبلی ممبران کی اسکیموں پر تیزی سے عمل درآمد کراونے میں درپیش مشکلات کا اذالہ کیا جائیگا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button