ماحول

گنش اور کریم آباد ہنزہ کے ٹاون مینیجمنٹ سوسائیٹیز کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ اہم میٹنگ، سیورج لائن سمیت دیگر مسائل پر غوروخوض کی گئی

ہنزہ(ر حیم آمان)TMSکریم آ باد اور TMS گنش کے صدور اور ممبران کا ڈی سی آ فس ہنزہ میں ڈی سی ہنزہ، اے سی ہنزہ اور ایس پی ہنزہ کے ساتھ ایک اہم میٹنگ کی جس میں سیوریج لائن اور دیگر علاقائی مسائل پر بات چیت ہوئی۔

اس مو قع پر ڈی سی ہنزہ برہاالدین آفندی نے کہا کہ ہنزہ کے عوام کو مسائل کا حل باہمی گفتوشنید اور بھائی چارہ گی کے ساتھ نکا لنی چا ہیے۔سیوریج لا ئن پہ با ت کرتے ہوئے ڈی سی ہنزہ نے کہا کہ سیوریج لائن کی بحا لی میں ہنزہ انتظامیہ اپنا بھر پور کردار ادا کر ئیگی۔ا نہوں نے مزید TMSs کو ہدایت کی کہ اس مسلے کو مستقل بنیادوں پہ حل کرنے کیلئے غور فکر کرئیں۔

اس موقع پر اے سی ہنزہ نے کہا کہ ہم ہنگامی بنیاد پہ دونوں TMSsکے ساتھ مل کر شارٹ ٹرم بنیاد پہ اس مسلے کا حل نکا لنے کی کوشش کرینگے اور مستقبل قریب میں اس مسلے کے سدباب کیلئے مستقل بنیادوں پر کام کیا جائے گا تا کہ اس مسلہ سے مز ید لوگوں کو پریشانی نہ ہو۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button