صحت

صفائی کا ناقص انتظام، ہنزہ گوجال فلور مل پر جرمانہ عائد

ہنزہ (بیورو پورٹ ) اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن ( ر ) سمیع اللہ فاروق نے ہنزہ گوجال فلور مل پر چھاپے کے دوران صفائی کے ناقص انتظام پربرہمی کا اظہار کرتے ہوے مالکان پر20ہزار روپے جرمانہ عائدکردیا، اور انہیں مستقبل میں محتاط رہنے کی وارننگ بھی دی۔ یاد رہے کہ مذکورہ فلور مل کے مالکان کو ماضی میں بھی انتظامیہ کی جانب سے اپنی سہولیات بہتر بنانے کی تاکید کی گئی تھی۔ تاہم، صفائی کے نظام میں نقص کے باعث اس بار ان پر بیس ہزار روپے نقد جرمانہ کے طور پر عائد کئے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر ہنزہ نے میڈیا کے ساتھ خصوصی گفتگو میں کہا کہ امیر ہویا غریب ہر کوئی آٹا کے پیچھے دوڑ رہا ہے مگر فلور مل ملکان اپنے من پسند اور غیر قانونی طریقے سے گندم کی پسائی کرتے ہوئے جائز و ناجائز کا فرق نہیں رکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی طبقہ صفائی اور صحت کے معاملے میں غفلت دکھائے اس کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی ہوگی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button