اسداللہ حیدر چترالی
ڈاکٹر عبدالعزیز خان مہاراجہ پٹیالہ کے ذاتی معالج اورانتہائی ہمدرد ،نیک دل انسان تھے ۔ایک روز مہاراجہ نے ڈاکٹر صاحب کو اپنے محل میں بلوایا اوربتایا:’’پٹیالہ میں برہنہ مسلمان عورتوں کا جلوس نکالاجانے والا ہے ۔۔تم میرے ساتھ بیٹھ کر یہ جلوس دیکھو‘‘۔ڈاکٹر نے ادب کے ساتھ عرض کیا :’’حکمران رعایاکا باپ ہوتاہے ۔۔۔آپ کو اپنی رعایا پر ایسی ظلم نہیں کرنا چاہیے ‘‘۔یہ سن کر مہاراجہ اتنا برہم ہواکہ اس نے ڈاکٹر عبدالعزیز کو ایک ستون کے ساتھ بندھواکر خنجر سے ان کی آنکھیں نکلوائیں اوربڑی بے رحمی سے قتل کر دیا ۔۔۔پھر ٹریکٹر بھیج کر ڈاکٹر صاحب کا گھر مسمار کروائی ۔۔۔گھر میں جتنے لوگ تھے وہ بھی ملبے کے نیچے آکر کچلے گئے ۔اس کے بعد مہاراجہ پٹیالہ کے حکم سے تمام مسلمانوں کو گرفتارکرکے قلعہ بہادرگڑھ میں پہنچادیاگیا۔۔یہاں تمام مسلمان قتل کردیے گئے ۔۔اورجوان عورتیں غنڈوں کے حوالے کردی گئیں۔یہ تو صرف ایک واقعہ ہے اس جیسے ہزاروں داستانیں ہیں جو کہ پاک وطن کو حاصل کرنے سے پہلے مسلمانوں پر ظلم وستم کے پہاڑ ڈھائے گئے ۔اوربہارت میں آج بھی مسلمان ہندوؤں کے زیر عتاب ہیں ۔نئی نسل جو آج پاکستان کی نظریاتی مملکت کے طول وعرض میں آزادی کے سانس لے رہی ہے اورجو اس نسل سے قطعی مختلف ہے جس نے تحریک پاکستان اورحصول پاکستان کے سلسلے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیاتھا ۔غلامی کی سیاہ تاریک راہوں میں جن عظیم محبان قوم ووطن نے حریت کے شمعیں اپنے خون جگر سے فروزاں کیں اوراس منزل کو جالینے کے لئے جس طرح ہماری راہیں روشن ومنور کیں وہ تاریخ کا ایک ازحد روشن اورتابناک باب ہے ۔ مسلمانوں نے قربانیوں کا ایک لازوال داستان رقم کیا اوراس ملک کوحاصل کرنے کے لئے ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔مملکت خداداد ’’اسلامی جمہوریہ پاکستان ‘‘ان عظیم شہداء کی امانت ہے ۔ اس کی قدر کریں اورآزاد فضا میں سانس لینااللہ کی بہت بڑی نعمت ہے اس عظیم نعمت پر اللہ کا شکر ادا کریں کیونکہ اللہ تعالی کاارشاد ہے کہ’’لئن شکرتم لأزیدنکم ولئن کفرتم ان عذابی لشدید‘‘۔اگر تم شکرکروگے تو تم کو اورزیادہ دوں گا اوراگر تم ناشکری کروگے تو بلا شبہ میراعذاب سخت ہے(سورہ ابراہیم آیت نمبر ۷)۔ آخر میں تمام قارئین سے درخواست ہے کہ اللہ تعالی کے حضور یہ دعا کریں کہ یا اللہ سر زمین پاکستان کی حفاظت فرما ،پاکستان کو رہتی دنیا تک قائم فرما ۔امین
پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔