متفرق

اے سی مستوج کا رویہ لوگوں کے ساتھ انتہائی نامناسب،تضحیک آمیز اور انسانیت کے دائرے سے باہر ہے، فوری تبادلہ کیا جائے، پریس کانفرنس

چترال ( بشیر حسین آزاد ) تحریک تحفظ حقوق عوام اپر چترال کے عہدہ داروں اور بلدیاتی نمایندگان نے صوبائی حکومت سے فوری طور پر اسسٹنٹ کمشنر مستوج کے تبادلے کا مطالبہ کیا ہے ۔ اور خبر دار کیا ہے ۔ کہ ایک ہفتے کے اندر ا سکا تبادلہ چترال سے نہ کیا گیا ۔ تو حالات کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر ہو گی ۔ پیر کے روز چترال پریس کلب میں تحریک کے وائس چیرمین رحمت سلام لال ، شجاع الدین ، سرفراز علی خان ،عبدالغفار لال ، یونس لال کوشٹ نائب ناظم بونی ٹو و صدر آل ناظمین فورم اپر چترال پرویز لال ، جنرل کونسلر عبدالجبار وغیرہ نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ۔ کہ گذشتہ سیلاب اور زلزلے میں اپر چترال میں تباہی ہوئی ۔ لیکن موجودہ اسٹنٹ کمشنر کی ہٹ دھرمی ، اپنے سٹاف پر عدم اعتماد اور متاثرین کی مشکلات اور نقصانات کے ازالے میں عدم دلچسپی کی بنا پرہزاروں افراد امداد سے محروم ہو گئے ۔ جبکہ ویریفیکیشن کے نام سے چادر اور چاردیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے دس سے زیادہ مرتبہ متاثرہ مقامات کو دیکھا گیا ۔ اس کے با جود متاثرین امداد سے محروم رہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ موجودہ اسسٹنٹ کمشنر کے ہوتے ہوئے علاقے میں ترقی کے کام ہو سکتے ہیں اور نہ متاثرین کو کوئی امداد مل سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اے سی مذکورہ کا رویہ لوگوں کے ساتھ انتہائی نامناسب ، تضحیک آمیز اور انسانیت کے دائرے سے باہر ہے ۔ جسے اپر چترال کے لوگ مزید برداشت نہیں کر سکتے ۔ انہوں نے ضلع ناظم اورڈپٹی کمشنر چترال سے اپیل کی ۔ کہ علاقے میں کوئی بڑافساد رونما ہونے سے پہلے اسسٹنٹ کمشنر مستوج کا یہاں سے کہیں اور تبادلہ کیا جائے ۔ جو اپنی نااہلی کی بنا پر ایک طرف عوام کے مفادات کو نقصان پہنچا رہا ہے ۔ اور دوسری طرف اپنی منفی اخلاقی عمل کی اصلاح کی بجائے لوگوں کے خلاف ایف آئی آر د رج کرنے کی دھمکیاں دے کر اُنہیں خوفزدہ کرنے کی مذموم کو شش کر رہا ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ اپر چترال کے وسیع علاقے میں صرف چار ہزار متاثرین کو امدادی چیک دیے گئے ہیں ۔ جبکہ چودہ ہزار متاثرین کی درخواستیں جمع ہو چکی ہیں ۔ اُن پر کوئی کام تاحال نہیں کیا گیا ۔جس کی وجہ سے متاثرین کی بڑی تعداد امداد سے تاحال محروم ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button