تعلیم

تعلیم سے بہتر کوئی ہتھیار نہیں ہے، چیف سیکریٹری طاہر حسین کا بڈولف لائبریری میں تقریب سے خطاب

گلگت(پ ر) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان طاہر حسین نے طلباء پر زور دیا ہے کہ وہ کتب بینی پر زور دیں اور علم کے حصو ل کے لیئے تمام زرائع سے استفادہ حاصل کریں ، انکا کہنا تھا کتابیں پڑھنے والی قومیں دنیا میں علم اور سائینس کے میدان میں صف اول پر ہیں اور علم کے میدانوں میں سر فہرست ہیں۔ وہ بڈولف ہاوس پبلک لائبریری میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔یاد رہے کہ ایک مہم کے تحت گلگت بلتستان گورنمنٹ کے اعلیٰ افسران نے اپنی تنخواہوں سے سینکڑوں کتب خرید کر پبلک لائبریری کو بطور عطیہ دیں جس کا مقصد معاشرے میں تعلیم کا فروغ ہے۔ اس تقریب کے موقع پر گلگت بلتستان کے مختلف سکولوں اور کالجز کے پوزیشن ہولڈرز بھی موجود تھے ، ان طلبا سے خطاب کرتے ہوئے چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے کہا کہ معاشرے میں نئی نسل کے لیئے تعلیم سے بہتر کوئی ہتھیار نہیں ہے اور آنے والے وقت میں باشعور اور مہذب افراد ہی اس معاشرے کی باگ ڈور بہتر انداز سے سنبھال سکتے ہیں۔ انکا مزید کہناتھا کہ تما م طلباء کو درسی کتب کے علاوہ بھی دیگر علوم اور فنون پر لکھی جانے والی کتب کا مطالعہ کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ انکی مثبت سمت میں سوچنے کی صلاحیتوں کو فروغ مل سکے، چیف سیکریٹری کا کہنا تھا کہ کتب بینی سے ذہن کو تازگی ملتی ہے اور انسان کی تخلیقی صلاحیتیں توانا ء ہو جاتی ہیں۔ کتب بینی سے دوری علم سے دوری کے مترادف ہے اور طلبا کو چاہیئے کہ زیادہ سے زیادہ وقت نئی کتابوں کے مطالعے میں صرف کریں۔

اپنے دورے کے موقع پر چیف سیکریٹری نے لائبریری کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور اس موقع پر حکم دیا کہ پرانی اور تاریخی دستاویزات کہ جدید شکل میں محفوظ بنانے کا کام جلد شروع کیا جائے تاکہ اس علاقے کی تاریخ محفوظ کی جا سکے۔ انہوں نے انتظامی امور میں بھی بہتری لانے کا حکم صادر کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ خاطر خواہ فنڈز اس ادارے کی مکمل بحالی کے لیئے مختص کئے جائیں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button