متفرق

انجمن تاجران کی کال پر ضلع شگر میں شٹر ڈاون ہڑتال

شگر(عابد شگری) انجمن تاجران سکردو اور بازار کمیٹی شگر کی کال پر ضلع شگر میں مکمل پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔علی الصبح سے ہی شگر کے مارکیٹ اور دکان بند رہے۔جبکہ سڑکوں پر بھی ٹریفک ناپید رہا۔جس کی وجہ سکردو ڈیوٹی پر جانے والے ملازمت پیشہ افراد اور مریضوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ہڑتال کا سلسلہ مغرب تک جاری رہا تاہم مغرب کے بعد مارکیٹ کھل گئے اور معمولات زندگی پھر سے رواں دواں ہوگئے۔کامیاب ہڑتال پر بازار کمیٹی کے صدر اور اراکین نے ٹرانسپوٹروں،دکانداروں اور تاجروں کا شکریہ ادا کیا ۔انکا کہنا تھا کہ کامیاب ہڑتال کے ذریعے عوام نے دکھا دیا کہ سکردو انتظامیہ کی جانب سے سکردو شہر میں مسافر گاڑیوں کی داخلے پر پابندی عوام دشمن پالیسی ہے۔ اس سے نہ صرف ٹرانسپوٹروں کے کاروبار تباہی کے دہانے پر پہنچا ہے بلکہ عوام کو شدید تکلیف اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کیونکہ سکردو تک پہنچنے کے کرایہ سے زیادہ موجودہ اڈے سے شہر تک جانے کیلئے ٹیکسی ڈرائیور وصول کررہے ہیں۔جوکہ غریب عوام کے بس سے باہر ہیں ۔ انہوں نے سکردو انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ٹرانسپورٹ کو سکردو داخلے سے روکنے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button