عوامی مسائل

مکمل چاردیواری نہ باورچی، نہ ہی سیکیورٹی کا کوئی نظام، بوائز ہائی سکول چلاس کا ہاسٹل ویرانے کا منظر پیش کرنے لگا

چلاس(سروے رپورٹ:مجیب الرحمان)سہولیات،سیکیورٹی ناپید،بوائز ہائی سکول ہاسٹل جانوروں کے باڑے میں تبدیل ہو گیا۔ہاسٹل میں قیام پذیر طلباء میڈیا سروے میں پھٹ پڑے۔ہاسٹل میں قیام پذیر دور دراز کے طلباء نے میڈیا کو بتایا کہ 1982میں تعمیر کی گئی ہاسٹل کی بلڈنگ مکمل طور پر بوسیدہ ہو چکی ہے۔ہاسٹل میں وائٹ واش اور مرمت نہیں کی گئی ہے۔ہاسٹل کی کھڑکیاں راستے کی طرف ہیں۔باؤنڈری وال تا حال نہیں بنائی جا سکی ہے۔جس کی وجہ سے دن بھر شرارتی بچے کھڑکیوں کی جالیاں پھاڑ کر شیشے توڑتے ہیں۔اور کھڑکیوں پر پتھر برساتے ہیں۔راہگیروں کی آمد و رفت سے پڑھائی سے دھیان ہٹ جا تا ہے۔ہاسٹل مکمل طور پر غیر محفوظ ہو چکا ہے۔فوری طور پر ہاسٹل کی باؤنڈری وال اور سیکیورٹی کا بندوبست کیا جائے۔ہاسٹل کے لئے بجلی فراہم نہیں کی جا رہی ہے۔جس سے پڑھائی نہیں ہو پارہی ہے۔ہاسٹل میں کک بھی ڈیوٹی نہیں کرتا ہے۔

طلباء نے کہا کہ ڈگری کالج چلاس کی باؤنڈری وال بھی نہیں ہے۔جس سے کالج مکمل طور پر غیر محفوظ بن چکا ہے۔مال مویشی کلاس رومز میں گھس جاتی ہیں۔کوئی سیکیورٹی کا بندوبست نہیں ہے۔کالج کا نظام بھی مکمل طور پر درہم برہم ہے۔سبجیکٹ سپیشلسٹ کی کمی ہے۔کالج ہاسٹل اور بلڈنگ کا تعمیراتی کام التواء کا شکار ہے۔طلباء نے مزید کہا کہ ملک میں دہشتگردانہ واقعات کے تناظر میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو بہتر بنانے اور باؤنڈری وال بنانے کے احکامات دئے گئے ہیں۔مگر اس پر کوئی عملدرآمد نہیں ہو پا رہا ہے۔متعلقہ حکام فوری طور پر ان اقدامات کو عملی جامہ پہنائیں۔تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ نہ پیش آسکے۔

DSCF3331[00_00_02][20160217-001027-0] (1)

طلباء کا مزید کہنا تھا کہ دیامر میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات نہیں کئے جا رہے ہیں۔جس کی وجہ سے ضلع تعلیمی پسماندگی کا شکار ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button