کھیل

ٹورنامنٹ میں نیٹکو فٹبال ٹیم کی کامیابی نیک شگون ہے، ایم ڈی محمد سعید اللہ خان یوسفزئی

گلگت (پ ر)کھیل صحت مند معاشروں کی تشکیل و تنظیم میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور کھلاڑی امن اور محبت کے سفیر ہوتے ہیں۔نیٹکو علاقے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کی ہر ممکن حد تک حوصلہ افزائی کرے گا۔ ینگ جوٹیالین فٹ بال ٹورنامنٹ میں نیٹکو فٹ بال ٹیم کی کامیابی ادارے کے لئے نیک شگون ہے۔

ان خیالات کا اظہار منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو محمد سعید اللہ خان یوسف زئی نے نیٹکو فٹ بال ٹیم سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ نیٹکو فٹ بال ٹیم کی بہتر انداز میں تربیت دی جائے ۔انہوں نے اس موقع پر نیٹکو فٹ بال ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے ٹیم کپتان محمد نواز خان اور نائب کپتان عاصم خان کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر نیٹکو فٹ بال ٹیم کے کپتان محمد نواز خان اور نائب کپتان عاصم خان نے منیجنگ ڈائریکٹر نیٹکو محمد سعید اللہ خان یوسف زئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عملی کوششوں اور حوصلہ افزائی کی وجہ سے نیٹکو فٹ بال ٹیم کی کامیابی ممکن ہوئی ہے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button