متفرق

صوبائی وزرا کی تنخواہیں روکے جانے کی خبر غلط ہے، اے جی آفس کی وضاحت

گلگت (پ ر) آج مورخہ 23فروری کو ایک مقامی اخبار میں صوبائی وزراء کی تنخواہوں کو AGPRکی جانب سے روکے جانے والی خبر کے حوالے سے اکاونٹنٹ جنرل گلگت بلتستان نے واضح کیا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ انکا کہنا تھا کی اس طرح کی بے بنیاد خبریں چھپوا کر سرکاری اداروں کے بیچ غلط فہمیاں پیدا کی جا رہی ہیں جس کی انہوں نے پر زور مذمت کی ہے، اکاونٹنٹ جنرل کی جانب سے پہلی مرتبہ اراکین اسمبلی ، پارلیمانی سیکریٹریز اور صوبائی وزاء کی تنخواہوں کو کمپیوٹرائز کر دیا گیا ہے اور ان کی ماہانہ تنخواہ ہر ماہ انکے بنک اکاونٹ میں منتقل کر دی جاتی ہے۔ یاد رہے کہ 22 دسمبر 2015سے وزراء ، اراکین اسمبلی اور پارلیمانی سیکریٹریز کی مراعات اور تنخواہوں میں اضافہ کیا گیا ہے جو کہ بقایا جات کی شکل میں رواں ماہ انکے اکاونٹس میں منتقل کیا جائے گا۔ مزید براں اخبارات میں اے جی آفس کی جگہ AGPRکا نام لکھا جاتا ہے، جو کہ درست نہیں ہے اور آئیندہ اس آفس کا نام اے جی آفس گلگت بلتستان لکھا جائے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button