معیشت

پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے کراچی میں سیمینار کا انعقاد

کراچی (پ ر) پاک چین اقتصادی راہداری سے گلگت بلتستان کو کوئی خاص فائدہ نہیں ہوگا۔ علاقہ محض ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا جائے گا۔ وسائل اپنے ساتھ مسائل بھی لے کر آتے ہیں۔ ایوانوں میں بیٹھے لوگ عوام کے مسائل سے ناآشناہیں۔ ان خیالات کا اظہار میں کراچی میں آل بلتستان مومنٹ کے زیر اہتمام پاک چین اقتصادی راہداری کے حوالے سے منعقد سمینارمیں مقررین نے کیا۔ پاک چین اقتصادی راہداری کے گلگت بلتستان پر اثرات کے موضوع پر یہ سمینار کراچی میں مقیم بلتستان سے تعلق رکھنے والے طلبا کی تنظیم اے بی ایم نے منعقد کیا تھا۔

سمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی و سماجی کارکن سرتاج خان نے کہا کہ اس منصوبے سے گلگت بلتستان کے مقامی لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ علاقہ محض ایک چھاؤنی بن جائے گا۔

شعیہ ایکشن کمیٹی کے سربراہ علامہ مرزہ یوسف حسین نے کہاکہ اس منصوبے سے پنجاب کے گلی کوچوں کو بھی فائدہ ہوگا مگر گلگت بلتستان کے لوگوں کی محرومیاں کم نہیں ہونگی۔

تقریب سےگلگت بلتستان کے قوم پرست طلبارہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور علاقے کی آئینی حیثیت اور تاریخ پر گفتگو کی گئی۔

مقررین میں عبدلجبار ناصر، آفاق بلاور، احتشام خان اور تقی محمد شامل تھے۔ گلگت بلتستان کے نوجوان شاعر اور جی بی رائٹرز فورم کے صدر وسیم عباس نے پاک چین اقتصادی راہداری اور قومی اتحاد کے متعلق لکھی اپنی شاعری سناکر خوب داد سمیٹی۔ پروگرام کی میزبانی کے فرائض ممتاز حسین اور علی احمد جان نے انجام دیے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button