تعلیم

شگر، اساتذہ کا پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ اختتام پزیر

شگر(عابد شگری) بچوں کی پڑھائی میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہیں اس پر کوئی سمجھوتانہیں کیا جائے گا۔جدید طریقہ تدریس کو اپنا کر اساتذہ اپنے پیشے میں نکھار لائیں اور کلاس روم میں دوستانہ ماحول پیدا کریں جہاں بچے خوشی خوشی چلے آئیں اور سیکھیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر محمد ابراہیم تبسم ،الطاف حسین اور شبیر احمد نے چائلڈ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سن رائز گرائمر سکول شگر میں اساتذہ کیلئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ چائلڈ فاؤنڈیشن شگر کے زیر اہتمام سن رائز گرائمر سکول سسٹم کے اساتذہ کیلئے پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں شگر کے مایہ ناز ٹیچر ٹرینر ناصر حسین اور شبیر احمد نے اساتذہ کو جدید طریقہ تدریس کے بارے میں تفصیل سے سکھایا۔جبکہ اساتذہ کو کلاس رومز اور سکول کے ماحول کو بچوں کیلئے دوستانہ نبنانے اور خوشگوار تعلیمی تدریس کے بارے میں سکھایا گیا۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن شگر محمد ابراہیم تبسم تھے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پرائیویٹ سکولز کاعلاقے میں معیاری تعلیم کیلئے خڈمات قابل ستائش ہیں۔تھوڑی سی تنخواہ کے باؤجود پرائیویٹ سکولز کے اساتذہ جس محنت سے بچوں کی تعلیم پر دھیاں دیتے ہیں اس کے مقابلے میں سلانہ لاکھوں تنخواہ لینے والے اساتذہ کی کارکردگی مایوس کن ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ نوزائید ضلع میں تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے وہ انتھک محنت کررہے ہیں اور شگر کی تعلیمی نظام میں واقع فرسودگی کو ختم کرکے اساتذہ کو نئے سٹیم لائن پر لانا انکا مشن ہیں۔ اساتذہ اپنا ڈیوٹی فرض سمجھ کر انجام دیں اور پوری دھیاں کیساتھ بچوں کوپڑھائیں۔بچوں کی پڑھائی میں کسی قسم کی کوتاہی ناقابل برداشت ہیں اس پر کوئی سمجھوتانہیں کیا جائے گا۔جدید طریقہ تدریس کو اپنا کر اساتذہ اپنے پیشے میں نکھار لائیں اور کلاس روم کو دوستانہ ماحول پیدا کریں جہاں بچے خوشی خوشی چلے آئیں اور سیکھیں

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button