گلگت بلتستان

گلگت تحصیل انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف کاروائی کی

گلگت( فرمان کریم) تحصیلدار ہیڈ کوارٹر حبیب الرحمن اور نائب تحصیلد ار ہیڈ کوارٹر مختار احمدنے ڈی سی گلگت محمد حمزہ سالک اور اے سی گلگت کے حکم پر جوٹیال سکرٹیریٹ کے عقب میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کر نے والوں کے خلاف کاروائی کی۔ پیر کے روز تحصیلدار ہیڈکوارٹر حبیب الرحمن اور نائب رتحصیلدار ہیڈکوارٹر گلگت مختار احمدنے بلدیہ عملے کے ہمراہ سرکاری زمین پر غیر قانونی تجاوزات کرنے کے خلاف کاروائی کیا۔ ڈی سی کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے نیو سکرٹیریٹ جوٹیال کے عقب میں خالصہ سرکاری کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا۔ جوٹیال بس اسٹینڈ پولیس کے انچارج متبر شاہ اپنے عملے کے ہمراہ کاروائی کے موقع پر موجود تھے اور سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ تحصیلدار ہیڈ کوارٹر نے بادشمال سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی کے حکم پر گلگت میں سرکاری زمینوں پر قبضہ کے خلاف کاروائی کا آغا زکیا گیا ہے اور اس قسم کے کاروائی آیندہ بھی جاری رہے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ شہر میں قانون کی رٹ کو بحال کرنے میں کوشاں ہے۔ اور خالصہ سرکاری پر قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button