ڈپٹی کمشنر شگر رحمان شاہ کا استور تبادلہ، الوداعی تقریب کا انعقاد

ڈپٹی کمشنر شگر رحمان شاہ کا استور تبادلہ، الوداعی تقریب کا انعقاد

12 views
0
Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

شگر(عابد شگری)شگر کے عوام انتہائی ملنسار اور تعاؤن کے حامل ہے۔یہاں کے عوام نے بہت محبت اور خلوص دی۔شگر کی عوام کی جانب سے دی گئی محبت نہیں بلاسکتا۔شگر مکو میں اپنا گھر تصور کرنے لگاتھا تاہم تبادلہ سرکاری ملازمت کا ایک حصہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار سابق ڈپٹی کمشنر شگر رحمن شاہ نے اپنے اعزاز میں دی گئی الوداعی پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔سابق ڈپٹی کمشنر شگر رحمن شاہ کے شگر سے استور تبادلے پر شگر انتظامیہ کی جانب سے ان کو الوداعی پارٹی دی گئی جس میں سابق صوبائی وزیر راجہ اعظم خان،ایس پی شگر عبدالرحیم ،ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن ابراہیم تبسم،ڈی ایچ او ڈاکٹر بہادر،ڈی ڈی LG&RGثناء اللہ،اسسٹنٹ کمشنر شگر امیرخان،سابق ممبر ضلع کونسل حاجی وزیر فدا علی،سید طہ الموسوی امام جمعہ والجماعت شگر،سید عبداللہ،ڈاکٹر وزیر غلام حسین،ڈی ایس پی محمد حنیف،ایس ایچ او غلام علی،نائب تحصیلدار محمد یوسف اور ان کے آفس کے اہلکاروں نے شرکت کی۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی شگرعبدالرحیم،ڈی ایچ او ڈاکٹر بہادر،راجہ اعظم خان،حاجی وزیر فدا علی اور سید طہ موسوی نے رحمن شاہ کی بچور ڈپٹی کمشنر شگر خدمات کو زبردست الفاظ میں سراہا اور کہا کہ انہوں نے نوزائید ضلع کی ترقی اور پوری طرح ضلعی سیٹ اپ لانے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی۔ یہ انکی ہی مرہون منت اور محنت کا نتیجہ ہے کہ ضلع شگر دیگر نوزائید اضلاع کے مقابل کافی حد تک بہتر ہوا ہے۔انہوں نے عوامی کی خدمات کو شعار بنایا تھا۔امید ہے کہ وہ جہاں بھی تعینات ہونگے اچھے کارکردگی کا مظاہرہ کرتے رہینگے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں رحمن شاہ نے کہا کہ )شگر کے عوام انتہائی ملنسار اور تعاؤن کے حامل ہے۔یہاں کے عوام نے بہت محبت اور خلوص دی۔شگر کی عوام کی جانب سے دی گئی محبت نہیں بلاسکتا۔شگر مکو میں اپنا گھر تصور کرنے لگاتھا تاہم تبادلہ سرکاری ملازمت کا ایک حصہ ہیں تاہم شگر سے جاتے ہوئے انتہائی افسردہ ہوں۔

Share on FacebookTweet about this on TwitterShare on LinkedInPin on PinterestShare on Google+

آپ کی رائے

comments

About author

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔