سینئر صحافی وزیر مظفر حسین دو سال کے لئے آل پاکستان جرنلسٹس کونسل کا ایگزیکٹیو ممبر بن گیا، نوٹیفیکیشن جاری

سکردو ( بیورو چیف سے ) گلگت بلتستان کے سینئر صحافی وزیر مظفر حسین کو آل پاکستان جنرنلسٹس کونسل کا ایگزیکٹیو ممبر بنادیا گیا وہ اب دو سال کونس کے ایگزیکٹیو ممبر رہیں گے کونسل کے سرپرست اعلیٰ گلزار چوہدری اور چیئرمین بشیر حسین طوری نے ان کی تقرری کا نوٹفیکشن جاری کر دیا۔

جرنلسٹس کونسل کی جانب سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ جنرنلسٹس کونسل ملک بھر میں کام کرنے والے عامل صحافیوں کی فلاح بہبود اور ان کی استعداد کو بڑھانے کیلئے بھر پور طریقے سے کام کر رہی ہے پہلی مرتبہ گلگت بلتستان کو بھی اس میں باقاعدہ نمائندگی دی گئی ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments