کیریئر

ضلع کھرمنگ کے ری کنفرم ہونے والے اساتذہ کو 11 ماہ کی تںخواہیں جلد دی جائینگی، صدر ٹیچر ایسوسی ایشن

سکردو (سرور حسین سکندر) ضلع کھرمنگ کے2013میں ری کنفرم ہونے والے اساتذہ کے 11 ماہ کی تنخواہیں جلد ادا کیا جائے یہ بات ضلع کھرمنگ کے ٹیچر ایسویشن کے صدر علی پناہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مذید کہا کہ تین سال قبل بلتستان کے 461 اساتذہ این آئی ایس میں متاثر ہوا تھا تاہم اس وقت قانون ساز اسمبلی گلگت بلتستان کے ممبران نے ایک قانون پاس کر کے تمام متاثرہ اساتذہ کو انٹرویو کے زریعے بحال کرنے کا فیصلہ کیا اور اس وقت کے تین سیکرٹریز سکردو آکر ان تمام متاثرہ اساتذہ سے انٹرویو لیا گیا اور پہلے مرحلے میں اپریل 2013 میں 188اساتذہ ری کنفرم ہوئے اور دوسرئے مرحلے میں 107 اساتذہ بحال ہوئے اور اسی طرح مرحلہ وار اساتذہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے بحال ہوتے گئے اور انکو محکمے کی جانب سے دی جانے والی آرڈر میں باقاعدہ طور پرلکھا ہوا ہے کہ ان کو ابتدائی دن سے بحال سمجھا جائے گا تاہم ابھی تک ان اساتذہ کے 11 ماہ کی تنخواہیں ادا نہیں ہو سکا جو کہ ان کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے

ضلع کھرمنگ کے ٹیچر ایسویشن کے صدر علی پناہ نے مذید کہا کہ تنظیم اساتذہ سکردو بلتستان نے اس حوالے سے سابق ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان فیض اللہ کو11 ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی کے حوالے سے درخواست بھی دی تھی جس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوسکا لیکن موجودہ ڈائریکٹر ایجوکیشن بلتستان مجید خان اس حوالے سے اساتذہ کے ساتھ انتہائی مخلص ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ڈائریکٹر ایجوکیشن اس حوالے سے ضرور اقدامات اٹھائے گے اور ذاتی طور پر اس مسائل کو حل کرنے کے لئے عملی طور پر اقدام کرئینگے ۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button