متفرق

ہنزہ میں زمین کا سرکاری نرخ نامہ زمینی حقائق کے برخلاف ہے، فی کنال سرکاری قیمت بڑھائی جائے، نمبردار اسلم اور فدا کریم کا مشترکہ بیان

ہنزہ ( اجلال حسین ) پاکستان پیپلز پارٹی سبڈویثرن ہنزہ کے سابق صدور نمبردار اسلم اور نمبردار دار فدا کریم نے کہا کہ سب ڈویثرن ہنزہ میں زمینوں کی سواء کے کے ایچ کے سرکاری نرخ نامہ نہ ہونے کی برابر ہے ہنزہ میں پرائیویٹ سیکٹر میں اج تک زمینوں کا لین دلین 30لاکھ سے زائد فی کنال ہوا ہے جس کی رجسٹری باقاعدہ طور پر ضلعی انتظامیہ کے پاس ہے جبکہ سرکاری قیمت زیادہ سے زیادہ پانچ لاکھ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع ہنزہ کے ہیڈ کواٹرکے لئے ضلعی انتظامیہ جگہ جگہ زمین تلاش کر رہی ہیں مگر قیمت کم ہونے وکی وجہ سے عوام میں نہایت پریشانی کا سامنا ہیں جس کی وجہ سے سرکاری دفاتر کے لئے زمین فزاہم کرنا بھی مشکل ہو جاتا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہنزہ میں جتنی بھی زمینیں ہمارے آباو اجداد نے اپنی مدد آپ بنجر زمینوں کو آباد کرنے کے لئے انتہائی محنت کر چکے ہے جس کی وجہ سے سب ڈویثرن ہنزہ میں باغات ہو یا زیر کاشت زمینیں جہاں پر پھلداد اور غیر پھلداد درختان کے علاوہ زمین سے فائدہ لیتے ہیں جس کی وجہ سے زمینوں کی قیمت سرکاری نرخ نامے سے کئی گناہ اضافہ ہو گیا ہے۔ عوامی حلقوں کی جانب حکومت گلگت بلتستان کو ہنزہ میں زمینوں کیی سرکاری نرخ نامے جاری کرنے کے لئے کئی باز مطالبات کئے جبکہ اس کیلئے سرکاری سطح پر علاقے کی مناسبت سے ضلعی انتظامیہ نے صوبائی انتظامیہ کو سروے رپورٹ ارسال کیا ہے مگر اس پر کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہیں انہوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک ہنزہ میں زمینوں کی سرکاری قیمت میں اضافہ نہیں کیا جاتا انتظامیہ کو سرکاری دفاتر کے لئے زمین فراہم نہیں کی جائے گی کیونکہ شاہراہ قراقرم کی توسع منصوبت پر این ایچ اے کی جانب سے 19سے 20لاکھ روپے فی کنال دیا گیا ہے اسی مناسبت سے زمینوں کی نئی نرخ نامہ جاری کیا جائے بصورت دیگر اس کے خلاف عوامی احتجاج کے علاوہ عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button